۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انجمنِ شرعی شیعیان

حوزہ/ جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے اہتمام سے موسوی پارک اندر کوٹ سمبل سونا واری میں سالانہ مجلس حسینی کا انعقاد ہوا، مجلس عزاء میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے اہتمام سے موسوی پارک اندر کوٹ سمبل سونا واری میں سالانہ مجلس حسینی کا انعقاد ہوا، مجلس عزاء میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

راہ رواں کربلا شہدائے خدمت کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، آقا حسن صفوی

اس موقع پر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہادت عظمیٰ کے مقاصد اور معرکہ کربلا کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔

راہ رواں کربلا شہدائے خدمت کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، آقا حسن صفوی

آقا صاحب نے شہدائے جمہور کی شجاعانہ زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آیۃ اللہ رئیسی ایک عالم باعمل، عابد شب زندہ دار، فقیہ و مجاہد، سید محرومان تھے ان کا اچانک چلا جانا قوم و ملت کےلئے بہت بڑا نقصان ہے، لیکن اتنا اطمینان ضرور ہے کہ امام زمانہ عج کے لطف وکرم سے کسی دوسرے "رئیسی" کا جلد انتظام ہو جائے گا۔

راہ رواں کربلا شہدائے خدمت کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، آقا حسن صفوی

آقا حسن صاحب نے کہا کہ ملت کے لئے شہید ہونا ہمیں کربلا کا درس ہے شہدائے کربلا ؑ نے اسلام اور انسانیت کی سربلندی کے لئے عظیم قربانیاں پیش کرکے عزم و استقامت کی ایک تاریخ رقم کی ان برگزیدہ شخصیات نے انسانیت سوز مظالم برداشت کئے، لیکن ظلم اور باطل کے ساتھ کوئی ہم کاری نہیں کی۔

راہ رواں کربلا شہدائے خدمت کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، آقا حسن صفوی

انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ نے اپنے مقدس لہو سے اسلام اور شریعت اسلامی کی حفاظت کا ایک لایحہ عمل مرتب کیا شہدائے کربلا ؑ کی یاد میں مجالس عزاء کربلا کے پیغام کو زندہ رکھنے اور دنیا تک پہنچانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے اور شہیدان کربلا ؑ کو خراج عقیدت اور ان سے وابستگی کا سب سے بہترین مظاہرہ یہ ہے کہ ہم دین و شریعت کی پاس داری کریں اور ہر حال میں حدود الٰہی کا پاس و لحاظ رکھیں۔

راہ رواں کربلا شہدائے خدمت کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، آقا حسن صفوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .